ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / پنتھرس پارٹی کے بانی اراکین کوپارٹی کے خصوصی اجلاس میں شرکت کی دعوت 

پنتھرس پارٹی کے بانی اراکین کوپارٹی کے خصوصی اجلاس میں شرکت کی دعوت 

Sun, 22 Jul 2018 00:32:12    S.O. News Service

جموں:21/جولائی(ایس او نیوز/ائی این ایس انڈیا)جموں وکشمیرنیشنل پنتھرس پارٹی کے بانی پروفیسربھیم سنگھ نے 26 اکتوبر، 2018 کو تاریخی اجلاس منعقد کرنے کامنصوبہ بنایا ہے، جس دن جموں و کشمیر کے مہاراجہ ہری سنگھ نے الحاق نامہ پر دستخط کئے اور جس دن 27 اکتوبر کو ہندستان کے گورنر جنرل لارڈ ماؤنٹبیٹن نے الحاق نامہ کو منظوری دی تھی۔ پروفیسر بھیم سنگھ نے جموں و کشمیر اسمبلی اور کانگریس پارٹی کی رکنیت سے جموں و کشمیر میں نئی پارٹی قائم کرنے کے مشن کے ساتھ استعفی دے دیا تھا تاکہ حق و انصاف، مساوات یقینی بنایا جاسکے اور جموں و کشمیر میں بھائی چارے اور سیکولر اقدار کی تحریک کو مضبوطی فراہم کی جاسکے۔ 36 برس گزر چکے ہیں اور جموں و کشمیر کے باشندوں کو آج تک ہندستان کے آئین میں دےئے گئے بنیادی حقوق حاصل نہیں ہوسکے ہیں۔ جموں و کشمیر نیشنل پنتھرس پارٹی سڑکوں سے سپریم کورٹ تک حق و انصاف کے لیے تحریک چلا رہی ہے۔پینتھرس پارٹی کے ممبران اسمبلی اور یقیناًکارکنوں نے ذات و مذہب یا علاقے کے تفریق کئے بغیر 36 سال کی طویل لڑائی کے دوران گولیوں، قید، جیل اور مصیبتوں کاسامنا کیا ہے۔ پنتھرس پارٹی کے کارکن اب بھی جموں و کشمیر کی مختلف عدالتوں میں طویل مقدمات کا سامنا کر رہے ہیں۔ پنتھرس بانی پروفیسر بھیم سنگھ نے امن اور عدم تشدد کے ذریعے انصاف کی تحریک کوپھر سے منظم کرنے کے لئے پنتھرس پارٹی کارکنوں کا قومی اجلاس منعقد کرنے کی تجویز رکھی ہے۔ گزشتہ ہفتے جے کے این پی پی کے 1982کے کچھ بانی کارکنوں کی ایک میٹنگ منعقد ہوئی جس میں پنتھرس پارٹی کے بانی اراکین اور دوسرے لوگوں کے لئے ایک عام کنونشن منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جو پارٹی کے مشن میں فعال طور پرشامل ہیں اور جموں و کشمیر کے تمام باشندوں کے لئے امن اور بنیادی حقوق کے ساتھ انصاف یقینی بنانے کے لئے سرگرم ہیں۔ پروفیسر بھیم سنگھ نے جموں اور لداخ کے کارکنوں کے ساتھ 1982 میں پنتھرس پارٹی قائم کرنے میں شامل لوگوں کی کشمیر کے لئے ایک کمیٹی قائم کی ہے۔ انہوں نے کئی بانی اراکین کے نام اپنے خط میں ان سے سرینگر، لیہہ اور جموں میں پنتھرس پارٹی ہیڈکوارٹر کے رابطے میں رہنے کی اپیل کی تاکہ وہ اس پروگرام میں اپنا کردار ادا کر سکیں۔ کشمیر کی کنویننگ کمیٹی میں محمد اکبر لون، محمد یوسف گنائی، ڈاکٹر اقبال وانی، نذیر احمد بھٹ، نذیر میر، محمد عبدالرشید، عبدالمجید ڈار، محمد یوسف وانی، مظفر بھٹ، جی آرندیم، نذیر احمد میر، محمد یعقوب، محمد اقبال شیخ، فیض احمد، بی ایس یس بیدی اور دلجیت سنگھ شامل ہیں۔ اگلے ہفتے جموں صوبے کی آرگنائزنگ کمیٹی کا اعلان کیا جائے گا۔ اس تقریب کی آرگنائزنگ کمیٹی 1982 میں پارٹی کے بانی اراکین پر مشتمل ہوگی۔ جموں میں بھی کنویننگ کمیٹی تشکیل دی جائے گی یہ بھی پارٹی کے بانی اراکین پر مشتمل ہوگی۔کشمیر اور جموں کی آرگنائزنگ کمیٹی کی ایک میٹنگ لیہ، سری نگر، اور جموں میں اگست میں منعقد کی جائے گی جن میں 26 اور 27 اکتوبر، 2018 کو تاریخی اجلاس منعقد کرنے کے مقام کا فیصلہ کیا جائے گا۔ دریں اثنا، پینتھرس پارٹی کی موجودہ عاملہ کمیٹی کے اراکین سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ اس اجلاس میں شامل ہوں تاکہ پنتھرس پارٹی کی بھائی چارے، حق و انصاف ، انسانی اور بنیادی حقوق کو فروغ دینے کی تحریک کو مزید مضبوط بنایاجاسکے جنہیں آج تک جموں۔کشمیر کے آئین میں شامل ہی نہیں کیا گیا ہے۔


Share: